یورپ کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ فی الحال کوئی اور مذاکرات کا، وزیر خارجہ عراقچی

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ نے کابینہ کی نشست کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال صرف یورپ سے بات چیت ہو رہی ہے۔

انہوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہ کیا امریکہ سے کسی بھی قسم کے مذاکرات ہو رہے ہیں واضح کیا کہ یورپ ممالک سے ایٹمی معاملات پر گفتگو ہوئی ہے اور اس کے علاوہ کوئی اور مذاکرات نہیں کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی بتایا تھا کہ جنیوا میں یورپی ٹرائیکا اور یورپی یونین کے اعلی عہدے داروں سے پابندیوں کے خاتمے اور ایران کے ایٹمی معاملات پر بات چیت اور گفتگو ہوئی تھی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .